این اے 122 کے شکست خوردہ امیدوار چور مچائے شور کے مصداق شور و غوغا کر رہے ہیں: ایاز صادق
لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے شکست خوردہ امیدوار شور مچائے شور کے مصداق شور و غوغا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو چاہئے کہ الیکشن 2018ء کی تیاری کریں جس میں انہیں ایک مرتبہ پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ وہ گزشتہ روز مغلپورہ میں چیئرمین یونین کونسل خورشید اعوان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کیر تعداد موجود تھی۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی پر ساری قوم شکرانے کے نفل ادا کر رہی ہے اور بہت جلد نواز شریف ہمارے درمیان ہونگے۔