پاپا کو امتحان میں پاس کرانے کو کہا تھا انہوں نے ٹاپ کرا دیا بہار ٹاپر سکینڈل کی ملزمہ کا موقف
پٹنہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی طالبہ روبی رائے نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ امتحانات میں ٹاپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ اسکے برعکس وہ صرف پاس ہونا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو پاپا سے کہا تھا امتحان میں پاس کرادیں انہوں نے ٹاپ ہی کرا دیا۔ اس نے کہا کہ وہ ایک سیدھی سادی دیہاتی لڑکی ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ بارہویں کے امتحانات میں اس نے کیسے اوّل پوزیشن حاصل کرلی۔ اب روبی رائے کو امتحانات میں نقل کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ روبی رائے کو جیل بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔
بہار ٹاپر سکینڈل