• news

بھارت: 11 لاکھ روپے کا فراڈ ہونے پر آئی ٹی ماہر کی بیوی نے خودکشی کر لی

بنگلور (صبا ح نیوز) بھارتی شہر بنگلور میں ایک آئی ٹی ماہر کی بیوی نے 11 لاکھ روپے کا فراڈ ہونے پر خودکشی کرلی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں سوامی ویوکھانڈا روڈ کے قریب رہائش پذیر 44 سالہ خاتون پلوی کو نامعلوم موبائل فون نمبر سے 45 لاکھ روپے انعامی رقم جیتنے کا میسج آیا، جس میں خاتون کو 11 لاکھ روپے جمع کروانے کے لیے کہا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کو بتائے بغیر دیئے گئے بینک اکانٹ میں 11 لاکھ روپے رقم منتقل کرائی تھی لیکن جعل ساز انعامی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے خاتون کے ساتھ ٹال مٹول کرتے رہے۔ خاتون دہلی گئی جہاں اسے معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔ بعدازاں پلوی کی پھندے سے لٹکی ہوئی نعش ملی۔
آئی ٹی ماہر کی بیوی

ای پیپر-دی نیشن