حج کرپشن کیس: سابق وزیر حامد سعید کی سزا کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل اور ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس محمد انور کاسی نے سماعت کی۔ حامد سعید کاظمی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حامد سعید کاظمی کو سپروائزری کردار کی وجہ سے سزا سنائی گئی ہے، یہ اسی طرح ہے کہ سیکرٹریٹ کے کسی کلرک کی کرپشن پر وزیراعظم کو پکڑ کیا جائے۔ حامد سعید کاظمی کا حجاج کےلئے عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے میں کوئی کردار نہیںہے۔ احمد فیض کے بارے میں لکھا کہ وہ رضا کارانہ طور تو کام کرنا چاہتا ہے، حامد سعید کاظمی پر کمیشن اور کک بیکس وصولی کا بھی کوئی الزام نہیں ہے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اظہر چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی حج انتظامات دیکھنے سعوری عرب گئے، فرنٹ مین احمد فیض کی مدد سے بغیر واش روم زیر تعمیر عمارتوں کی منظوری دی۔ سعودی حکومت نے فی حاجی 5 ہزار روپے سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد واپس کئے جس میں سابق وفاقی وزیر کا کوئی کردار نہیں تھا۔
فیصلہ محفوظ