ورلڈ بنک کابلوچستان حکومت کیلئے 00 2ملین ڈالر امداد کا اعلان یورپی یونین دیہی ترقی کیلئے 4 کروڑ 86 لاکھ یورو فراہم کریگا‘معاہدہ طے
واشنگٹن (اے پی پی+ آئی این پی) ورلڈ بنک نے بلوچستان حکومت کو 200 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ بلوچستان کو دی گئی ہے اس امداد سے صوبے بھر کے43 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ اس امداد کو بلوچستان کے2دریاﺅں ماڑی اور پورالی سے دور دارز کے علاقوں میں صا ف پانی کی سپلائی کرنے کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ ورلڈ بنک کے کنٹر ی ڈائریکٹر پاکستان الانگو پاتچا موتھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کو پانی کی با آسانی فراہمی کے حوالے سے نئے انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھی جائے گی ۔اس منصوبے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہو گا ۔ دریں اثناءپاکستان اور یورپی یونین میں بلوچستان کی دیہی ترقی اور مزدوروں کی فلاح کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ یورپی یونین بلوچستان میں دیہی ترقی کیلئے 4 کروڑ 86 لاکھ یورو اور مزدوروں کی فلاح کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ یورو آئی ایل او 6 لاکھ یورو فراہم کریگا۔
ورلڈ بنک/امداد