• news

لیہ: تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالمجید نیاز کی اپنی پریس کانفرنس کے دوران شدید ہوائی فائرنگ، نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ

لیہ (این این آئی) لیہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے نے پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید نیاز نے اپنے ڈیرے پر پولیس روئیے کے خلاف پریس کانفرنس کی اور بعد میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ کروڑ پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ڈی پی او لیہ کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی خبریں بے بنیاد ہیں بلکہ فائرنگ کرنے والے ایم پی اے کے خلاف ہی مقدمہ درج ہے تاہم وہ فرار ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایم پی اے/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن