• news

الیکشن کمشن کے ریٹائرڈ اراکین واجبات کی رقم واپس کرنے کے پابند ہیں: شاہ محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر الیکشن کمشن کے ریٹائرڈ اراکین کو واجبات ادا کئے گئے ہیں گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اراکین آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے میں ناکام رہے تھے اس کے باوجود ٹیکس د.ندگان کے پیسوں سے انہیں بھاری تنخواہوں کی ادائیگی باعث حیرت ہے۔ الیکشن کمشن کے اراکین اخلاقی اور قانونی طور پر حاصل کئے گئے واجبات کی واپسی کے پابند ہیں۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن