• news

بدین میں اعلی معیار کی گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

اسلام آباد (خبرنگار) سندھ کے ضلع بدین سے سندھ پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی (PEL) نے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ عائشہ نارتھ 1 کنویں کی کھودائی کے دوران اعلی معیار کی 8.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ 49 بی بی ڈی تیل دریافت ہوا ہے۔ عائشہ نارتھ 1 میں 25 مارچ 2016ء میں ایک کنواں کھودا گیا جس کا مقصد لورگورو کی 2800 میٹر گہرائی کی اوپر کی سطح کی ریت اور باسل سینڈ کی 50 میٹرتک کم گہرائی کا ٹیسٹ کرنا تھا۔ توانائی سے محروم قوم کیلئے یہ دریافت ایک اچھی نوید ہے اور خطے میں مزید دریافت کیلئے مواقع فراہم کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن