• news

سندھ حکومت نے شہری 20، دیہی پراپرٹی کی قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ کر دیا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شہری پراپرٹی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق زمین لیز کی فیس 300 فیصد، دیہی پراپرٹی قیمت 66بڑھائی گئی ہے جبکہ زمین لیز کی فیس کو پراپرٹی قیمت کے ایک فیصد کے برابر کر دیا گیا۔ زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رجسٹریشن فیس اور سٹیمپ ڈیوٹی پر نظرثانی اور نئی ویلیوایشن ٹیبل بنائی جائے گی۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو 5 فیصد رعایت اور تاخیر سے ادائیگی کرنے والوں کو 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
سندھ حکومت / پراپرٹی

ای پیپر-دی نیشن