اسلام آباد: نائب قاصد کی فائرنگ سے گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ کا سیکشن افسر زخمی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے دفتر کے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نائب قاصد نے پستول سے فائر کرکے سیکشن افسر کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں تنویر نامی نائب قاصد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر رزاق بھٹی سیکشن افسر زخمی ہوگیا جسے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی انیسہ نامی ڈپٹی سیکرٹری کے ساتھ ذاتی رنجش تھی اور ملزم انیسہ کو ہی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
فائرنگ