• news

مرعوب حسین نقوی کی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار پارٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید مرعوب حسین نقوی کی طرف سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری چودھری عدنان اصغر ہنجرا، پی ایس ایف یوتھ کے عبدالرحمن سینئر رہنما فہیم خان، انور شاہ، فدایار حسین شاہ اور علاقہ کی کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرعوب حسین نقوی نے کہا پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے ڈپٹی سیکرٹری عدنان ہنجرا نے کہا عید کے بعد تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن