• news

کراچی میں 100 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف، 6ملزم گرفتار

کراچی (نیٹ نیوز + آئی این پی) کراچی میں رمضان کے دوران سو افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں پر ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق کے مطابق ملزموں نے رمضان میں سو افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا گرفتار ملزموں میں محمد علی، شیراز، حامد، اسرار اور پرویز شامل ہیں۔ کراچی میں مزید مخصوص مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا ہے کیمروں کی تنصیب سے متعلق 3 روز میں رپورٹ تیار کی جائے۔ آئی این پی کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کا بڑی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نوید خواجہ کے مطابق امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن