صوالیہ میں بم دھماکہ 20 افراد ہلاک‘ کیمرون مسجد کے قریب بوکوحرام کا خودکش حملہ گیارہ نمازی شہید
موغا دیشو+اسلام آباد (آئی این پی + اے پی پی + آن لائن+سٹاف رپورٹر) مشرقی افریقی ملک صومالیہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 20 ‘ کیمرون میں خودکش حملے میں 11 نمازی شہید ہو گئے‘ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو سے جنوب مغرب کی جانب لافول کے مقام پر ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کئے جانے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں منی بس تباہ ہو گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آور دراصل فوجیوں سے بھرے ہوئے اور منی بس کے پیچھے آتے ہوئے ایک ٹرک کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جو اس دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی‘ تاہم عام طورپر عسکریت پسند گروپ الشباب کو اس طرح کے حملوں کیلئے قصوروار قرار دیا جاتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خودکش دھماکے نائیجیریا کے سرحد سے ملحقہ ملک کے مشرق بعید خطے کے گنجان آباد قصبے ڈیجانہ میں مسجد کے قریب ہوا۔ 10 افراد مارے گئے۔ لوگ افطاری کے بعد گھروں کو جا رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے نماز کے بعد ایک ٹینٹ میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ بمبار نے اڑا دیا۔ ادھر 25 جون کو صومالیہ کے ہوٹل پر حملہ کی پاکستان نے شیدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔