• news

چیف الیکشن کمشنر سے عارف علوی کی ملاقات‘الیکٹرانک ووٹنگ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے ملاقات کی ۔ جس میں الیکشن کمشن کو مضبوط بنانے ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور الیکٹرانک ووٹنگ پر بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمشن جلد 400 الیکٹرانک مشینیں خریدے گا اور آئندہ عام انتخابات کے لئے تین لاکھ الیکٹرانک مشینیں خریدی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں الیکشن کمشن کو مضبوط اور سیاسی دباﺅ سے آزاد کرنے کے لئے بات کی گئی ۔
عارف علوی

ای پیپر-دی نیشن