• news

افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے وفاق، صوبوں، داخلہ، خارجہ اور سیفران کی وزارتوں کی الگ الگ رائے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت بڑھانے کے معاملے پر وفاق، صوبے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت سیفران الگ الگ پیج پر ہیں، اختلاف رائے کی دستاویز کے مطابق خیبر پی کے افغان مہاجرین کی دو سال میں واپسی چاہتا ہے بلوچستان ایک سال میں افغان مہاجری کی واپسی کا خواہشمند ہے۔ پنجاب افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت بڑھانے کا حامی نہیں، وزارت خارجہ ایک سال میں واپسی چاہتی ہے جب کہ وزارت داخلہ 6 ماہ میں افغان مہاجرین کی واپسی کی خواہشمند ہے۔ وزارت سیفران دسمبر2017 تک واپسی چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت 6 ماہ بڑھا دی ہے۔
الگ الگ رائے

ای پیپر-دی نیشن