دکانداروں کی ناجائز منافع خوری جاری، سبزیاں، پھل مہنگے فروخت کرتے رہے
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں رمضان کے 24ویں روزے کو بھی دکانداروں کی ناجائز منافع خوری جاری رہی اور بیشتر علاقوں میںپرچون سطح پر صارفین کو سبزیاں مقررہ قیمتوں سے 20روپے تک اور پھل مقررہ نرخوں سے 25روپے زائد فروخت کرتے رہے۔ صارفین کے مطابق سرکاری نرخ نامے میں سبزیوں میں ایک کلوآلوکچا چھلکا کی قیمت33 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے40 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 23 کی بجائے40 روپے، ٹماٹر 40 روپے کی بجائے60 روپے، لہسن دیسی141 کی بجائے 155 روپے،لہسن چائنہ کوئٹہ 162روپے کی بجائے 175روپے،ادرک چائنہ79روپے کی بجائے95روپے،بینگن33روپے کی بجائے37روپے، پالک 40 روپے کی بجائے49 روپے، کھیرا دیسی 33روپے کی بجائے42 روپے، کریلے 33 روپے کی بجائے45 روپے، لیموں دیسی اول110 روپے کی بجائے 135 روپے، پھلیاں رواں 72 روپے کی بجائے 88 روپے، بند گوبھی 40روپے کی بجائے52 روپے، پھول گوبھی 58 روپے کی بجائے65 روپے، سبز مرچ 38روپے کی بجائے 50 روپے، شملہ مرچ 53 روپے کی بجائے 65 روپے، اروی62 کی بجائے 69 روپے، گھیا کدو 34روپے کی بجائے37 روپے، گھیا توری33 روپے کی بجائے 39 روپے، مٹر102 روپے کی بجائے 122 روپے، مولی 12 روپے کی بجائے 18 روپے، بھنڈی 40 روپے کی بجائے 55 روپے، ٹینڈے دیسی 58 کی بجائے 65 روپے، پھلوں میںایک کلو خوبانی امیری موٹی141روپے کی بجائے 165روپے، خوبانی سفید 136روپے کی بجائے 155روپے،آم چونسہ 111روپے کی بجائے 125روپے،سیب سفید 77 روپے کی بجائے 88 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 141 روپے کی بجائے 165 روپے، کھجور عراقی 116 روپے کی بجائے 140 روپے، فالسہ136 روپے کی بجائے 165 روپے، آڑو 156 روپے کی بجائے 166 روپے، آلوبخارہ 181 روپے کی بجائے 205 روپے، آم دوسہری102روپے کی بجائے 120روپے،آم دیسی 42روپے کی بجائے 60روپے،آم سندھری 111 روپے کی بجائے 118 روپے،کیلا اول درجن96 کی بجائے 116 روپے، کیلا دوم درجن 66 روپے کی بجائے 85 روپے، خربوزہ 51کی بجائے 55 روپے، الیچی 226روپے کی بجائے 250 روپے ،کھجور اصیل 131روپے کی بجائے155روپے اور کھجور ایرانی اول 157روپے کی بجائے180روپے انگور بدانہ 156روپے کی بجائے 175 میں فروخت کئے گئے۔
سبزیاں / پھل مہنگے