13 سالہ اسرائیلی لڑکی حملے میں ہلاک‘ فوج کی فائرنگ، 2فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی+اے ایف پی+اے پی پی)اسرائیلی فوجی ترجمان نے الزام لگایا مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک یہودی بستی میں فلسطینی نے 13 سالہ اسرائیلی لڑکی کو گھر میں گھسنے کے بعد چاقو کے وار کرکے ہلاک کر دیا، اسرائیلی فورسز نے حملہ آور19سالہ ناصر کو شہید کردیا۔ اسرائیل میں عرب نوجوان نے چاقو سے وار کرکے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا اور راہگیر نے مبینہ حملہ آور کو گولی مار دی ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاو¿ں 100 ویں مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔