• news

گوادر ائر پورٹ کی تعمیر اکتوبر سے شروع ہو گی: حاصل بزنجو، پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (آئی این پی) پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے خضدار تک بسمہ 110کلومیٹرہائی وے کی تعمیر ایف ڈبلیو او کے سپرد کرنے اوروزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی ریکوائرمنٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں میر حاصل خان بزنجو نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اکتوبر میں شروع ہو گی، گوادر ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہو گا۔اور 26 کروڑ ڈالر لاگت سے دو سال میں مکمل ہو گا،گوادر میں مقامی افراد کی تربیت کےلئے ایک کروڑ ڈالر سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے گا، دونوں منصوبوں کےلئے رقم چین فراہم کر رہا ہے، گوادر کو بجلی کی فراہمی شدید مسئلہ ہے، وزارت پانی و بجلی کہتی ہے کہ گوادر کو 2020ءتک بجلی کی ضرورت نہیں ہے۔ چیئرمین مشاہد حسین سید کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کی طرف سے ان کے حالیہ دورہ چین پر ارکان کو بریفنگ دی گئی جبکہ چین کے 21 تا 27 مئی کے دوران کمیٹی کے ارکان کے دورے پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ ارکان نے کمیٹی کے رکن سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ چیئرمین جی پی اے کی طرف سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوادر میں پانی کا مسئلہ سواد ڈیم کی تعمیر سے ختم ہو جائے گا، ڈیم سے 83کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھا کر گوادر شہر کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک ایرانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت 2017کے آخر تک گوادر کو100میگاواٹ بجلی فراہم ہو جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ چین میں یہ بات واضح کی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی تین اہم اصولوں کے تحت کام کر رہی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں سے مشاورت، اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت، فیصلہ سازی اور ترقی شامل ہیں۔

لیبیا: کشتی الٹنے سے 10خواتین ہلاک 223 تارکین کو بچا لیا گیا
روم(رائٹرز) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین کی کشتی الٹنے سے 10خواتین ہلاک ہوگئی ہیں اطالوی کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے بتایا کشتیوں سے نعش مل گئیں جبکہ 2کاروائیوں کے دوران 223افراد کو بچالیا گیا جو اٹلی کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
ترجمان نے کہا خواتین دم گھٹنے سے ہلاکت ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن