• news

اوباما ہلیری کی انتخابی مہم میں شریک ہونگے ٹرمپ کو ہلیری پر 4 پوائنٹس کی برتری

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما پہلی بارممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی مہم میں شریک ہونگے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مئی کے بعد اب ہلیری کلنٹن پر 4 پوائنٹ کی برتری ہے۔ نئے سروے کے مطابق 43 فیصد شہریوں نے ٹرمپ جبکہ 39 فیصد نے ہلیری کی حمایت کی ہے۔واشنگٹن سے جاری کئے گئے وڈیو پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ مہم میں شریک ہونے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہلےری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ اور صدر اوباما نارتھ کیرولینا کی ریاست میں شارلٹ کا دورہ کریں گے۔
اوباما /مہم

ای پیپر-دی نیشن