• news

ایران :کیٹ واک شوپر پابندی

تہران (اے پی پی) ایرانی پولیس نے کیٹ واک شو پر پابندی عائد کر دی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز تہران کے مرکزی شاپنگ سنٹر میں ایک سٹور کے افتتاح کے موقع پر کیٹ واک شو کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پولیس نے آخری لمحوں میں اس شو پر پابندی عائد کردی۔
حکام کے مطابق شو کیلئے جمع 150افراد کو منتشر کیا گیا۔ دوسری جانب بعض ذرائع نے کہا ہے کہ شو کو تکنیکی وجوہات کی بناءپر ملتوی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن