لوڈشیڈنگ اوور بلنگ کیخلاف پاکستان ملت پار ٹی کا احتجاج مظاہرہ
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان ملت پارٹی عبدالحق اعوان نے کہا کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں 50 ہزار فی میٹرک ٹن کمی کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کوئی واضح کمی نہیں آئی۔ حکومت صارفین کو انتہائی مہنگی بجلی فروخت کررہی ہے۔ مزید ظلم یہ لیسکو انتظامیہ اووربلنگ کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاحکومت لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں کرسکی اور مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے ذریعے اندھیروں کی قیمت وصول کر رہی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے پاکستان ملت پارٹی کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف بھرپور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔