• news

عوام نے ملکی ترقی کے مخالفین کو مسترد کردیا: پیر اشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے والے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ عوام نے انہیں ہر مقام پر مسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے گراف مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ملک میں تقری و خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن