بادشاہی مسجد میں صوبائی محفل شبینہ آج سے شروع ہوگی : عبد الخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزادنے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سا ل بھی تاریخی عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور میں سالانہ صوبائی محفل شینہ کا انعقاد آج سے کیا جا رہا ہے محفل کی افتتاحی تقریب بعد نماز تراویح منعقد ہوگی جس میںتمام مکاتب فکر سے مختلف جید قراء کرام نوافل میں قرآن کریم کی تلاوت کریں گے۔