• news

خانہ کعبہ یا روضہ رسول ؐ کو خطرہ ہوا تو سنی ، شیعہ ملکر تحفظ کرینگے : معصوم نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ القدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے،کسی ایک فرقے کا نہیں۔ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی حزب اللہ اور حماس ،مجاہدین کی جماعتیں ہیں، انہیں دہشت گرد قراردینے کی خواہش کرنے والے اسرائیلی گماشتے ہی ہوسکتے ہیں۔جے یو پی نیازی یوم القدس کی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہوگی۔ خانہ کعبہ یا روضہ رسول کو خطرہ ہوا تو شیعہ سنی مل کر تحفظ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین ، عالم اسلام کا اہم مسئلہ کے عنوان سے سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے نوید چودھری، خر م نواز گنڈا پور، فرید احمد پراچہ،امیر حمزہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن