• news

پاکستان سمیت چار ممالک میں ڈرون حملے،64 سے116 عام شہری مارے گئے: اوباما انتظامیہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی/ نیٹ نیوز) دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران 2009ء سے اب تک پاکستان یمن حومالیہ، لیبیا میں امریکی ڈرون دیگر مہلک حملوں میں 64 سے 116 عام شہری مارے گئے ہیں۔ یہ بات اوباما انتظامیہ نے جاری رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے اور فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں 2015ء کے اختتام تک 473 افراد مارے گئے ہیں۔ یہ اعدادو شمار آزاد گروپوں کے ان اندازوں سے سینکڑوں کم ہیں جن کے مطابق 200 سے 1000 افراد مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب صدر اوباما نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد غیر لڑاکا افراد کو بہتر طور پر بچانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن