کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق، 30 سالہ نوجوان دم توڑ گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) کراچی میں نیگلیریا کے باعث رواں سال پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے مریض کی شناخت زاہد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے جاں بحق شخص کی شناخت زاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، 30 سالہ زاہد خان کی موت نیگلیریا سے رواں سال کی پہلی موت ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی زاہد خان کو 3 روز قبل نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پانی میں کلورین کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے زاہد خان نگلیریا کا شکار ہوا۔