فیول ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.32 پیسے فی یونٹ کمی کردی
اسلام آباد(آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 32پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 32پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف رواں ماہ دیا جائے گا تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق 300سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔