سپریم کورٹ کا پولیس افسروں کی آئوٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پولیس افسروں کی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری،آئی جی اورسیکرٹری سروسزسے دو ہفتوں میں وضاحت مانگ لی۔جسٹس میرہانی مسلم نے ایک نامعلوم درخواست پرنوٹس لیا۔درخواست میں کہاگیاتھا کہ محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں دیگر ملازمین کے حقوق پرڈاکہ ہیں۔ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ جسٹس امیرہانی مسلم سمیت دیگرجسٹس صاحبان حال ہی میں فیصلہ دے چکے ہیں کہ اصولوں کی پامالی اورمن پسند افراد کی آوٹ آف ٹرن ترقی نہیں ہونی چاہیے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود محکمہ پولیس کے افسران اس حکم کو ماننے سے انکاری ہیں۔ضلع راولپنڈی میں متعدد افسر اپنے سابق عہدوں پربراجمان ٹھنڈے کمروں میں اختیارات کے مزے لے رہے ہیں اورسپریم کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ / نوٹس