• news

بھارت: مقامی سطح پر تیار کیا گیا جنگی طیارہ فضائیہ میں شامل

دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ تیجس نامی وہ جنگی طیارہ فضائیہ میں شامل کر لیا ہے جس کی تیاری پر 31 برس قبل کام شروع کیا گیا تھا۔ اس جہاز کو انڈین کمپنی ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘ (ایچ اے ایل) نے تیار کیا ہے اور یہ بھارت میں ڈیزائن کیا جانے والا پہلا جنگی طیارہ ہے۔ امکان ہے کہ ’تیجس‘، جس کا مطلب تابکار ہے، کو روسی ساخت کے مگ 21 طیاروں کی جگہ استعمال کیا جائے گا جو بہت پرانے ہوچکے ہیں۔ کمپنی نے جمعے کو دو تیجس طیارے بھارتی فضائیہ کو سونپے ہیں۔ تیجس وہ دوسرا طیارہ ہے جسے بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 1961 میں بھی انڈیا نے ’ایچ ایف 24 ماروت‘ نامی ایک جنگی جہاز خود تیار کیا تھا۔ تیجس کو ڈیزائن اور تیار تو بھارت میں ہی کیا گیا ہے لیکن اس کی بعض ٹیکنالوجی، جیسے کہ انجن اور ریڈار بیرون ملک سے درآمد کیے گئے ہیں۔2011 میں کمپنی نے اس جہاز کو پرواز کے لیے فٹ قرار دیا تھا جسے اب فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن