اچکزئی کا بیان غداری کے مترادف ہے تحریک انصاف نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی
لاہور (این این آئی+ خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے افغان پالیسی کے حوالے سے بیان کے خلاف مذمتی قرراد داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی افغان پالیسی کے حوالے سے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ خیبر پی کے کو افغانستان کا علاقہ قرار دینا غداری کے مترادف ہے۔ محمود خان اچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے وفاقی حکومت ان کی فیملی کے افراد کو تمام حکومتی عہدوں سے الگ کرے۔