• news

پرتگال ‘پولینڈ فٹ بال فیڈریشنز کو یورو کپ میں پھر ڈسپلنری ایکشن کا سامنا

پیرس(سپورٹس ڈیسک ) فرانس میں جاری یور و فٹ بال کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگا ل اور پولینڈ کے درمیان میچ کے دوران شائقین کے میدان میں گھس جانے پر دونوں ٹیموں کو یوئیفا کی جانب سے ڈسپلنری ایکشن کا سامنا ہے ۔پولینڈ فٹ بال فیڈریشن کو پابندی کا سامنا ہے کیونکہ میچ کے بعد شائقین نے سٹیڈیم میں آگ لگائی تھی جبکہ کھلاڑیوں نے پنالٹی لگانے میں دیر کر دی تھی ۔پولش فیڈریشن کو میچ کے دوران گڑبڑ کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔پرتگال فٹ بال فیڈریشن کو بھی سٹیڈیم میں آگ لگانے اور شائقین کے میدان میں گھسنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ یوئیفا کی ایتھکس کمیٹی سماعت 21جولائی کو کریگی ۔

ای پیپر-دی نیشن