پاکستان ٹیم ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریسلنگ ٹیم رواں برس ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شریک ہو گی۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے فوری بعد لگایا جائیگا ،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کے مطابق قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جدید خطوط پر لگایا جائیگا تاکہ کھلاڑی اچھی ٹریننگ کرکے ایونٹ میں شریک ہوسکیں۔