عالمی برادری دہشت گردی کے واقعات کنٹرول کرنے کےلئے کردار ادا کرے: بان کی مون
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی ،انتہا پسندی اور تشدد کے واقعات روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اپنے ایک بیان میں بان کی مون نے دنیا بھر میں دہشتگری اور انتہا پسندی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہم سب کو مل کر پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اس حوالے سے فوری اور پر اثر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 10سال قبل دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کئے گئے تھے اس دوران بہت سی کامیابیاں بھی ملیں تاہم دہشگردی پر پورے طریقے سے کنٹرول نہیں ہو سکا جس کے لئے مزید اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
بان کی مون