میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت، انفراسٹرکچر کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں: نیول چیف
کراچی (این این آئی) گوادر میں تعینات پاکستان نیوی کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور بندرگاہ کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے گوادر میں قائم نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل وسیم اکرم نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف کو گوادرمیں جاری آپریشنل سر گرمیوں اور گوادر بندر گاہ سے متعلقہ سکیورٹی کے مختلف پہلوﺅں بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بریفینگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں حساس و اہم میری ٹائم انفراسٹرکچر کے بحری دفاع اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے پاکستان نیوی کے عزم کا اظہار کیا اور اس امر پر زور دیا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی مجموعی کامیابی لازم و ملزوم ہے۔آفیسرز اور سیلرز سے گفتگو کے دوران نیول چیف نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت و نگرانی کے سلسلے میں آفیسرز و سیلرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن کے جذبے کو سراہا۔
نیول چیف