ہری پور میں تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کی شٹرنگ گرنے سے 2 چینی انجینئر ہلاک‘ 20 افراد زخمی
ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) ہری پور میں تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کی شٹرنگ گرنے سے 2 چینی انجینئر ہلاک ہو گئے جبکہ 20 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں دو چینی انجینئر بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تربیلا غازی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔