عید پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 3 ماہ تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (این این آئی) عیدالفطر کی خوشی میں عمر قید کے قیدیوں کی 3 ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزام میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی خوشی میںجیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 66 فیصد سزا پوری کرنے والے 65 سال کی عمر کے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا گیا جبکہ 33 فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ جن قیدی عورتوں کے ساتھ 2 سال سے کم عمر بچے ہیں ان کی سزا میں 1 سال کی معافی کر دی گئی ہے۔ دہشت گردی اور سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے اس نوٹیفکیشن سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ علاوہ ازیں معمولی جرائم میں ملوث 150 سے زائد ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جن کی رہائی کیلئے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کے حکام کو باضابطہ احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔
سزا/ کمی