تھر، مزید 3 کمسن بچے چل بسے، ہلاکتیں 323 ہوگئیں
مٹھی( نامہ نگار) تھر میں مختلف امراض کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی دوران علاج سول ہسپتال مٹھی میں 3 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے جن میں تین دن کا جھامن بھیل، 13 دن کا سارنگ بھیل اور تین دن کی بچی شامل ہیں۔ جنوری سے لیکر اس وقت تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 323 ہوچکی ہے۔
تھر/ ہلاکتیں