• news

سربیا : مسلح شخص کی کیفے میں فائرنگ‘ ناراض بیوی سمیت پانچ ہلاک بائیس زخمی

بلغراد (رائٹرز) بلغراد کے زیٹسٹی ٹاﺅن کے کیفے میں فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی زیڈ ایس کے نام سے شناخت ہوئی۔ وہ ناراض بیوی اور دوسری خاتون کے ساتھ کیفے میں داخل ہوا تھا۔ اس نے کیفے میں فائرنگ سے قبل بیوی اور دوسری عورت کو بھی قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مسلح شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے پہلے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ سربیا کے وزیر داخلہ نیبوسا اسٹفانووچ کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے غیرقانونی خودکار اسلحہ استعمال کیا۔ نیبوسا اسٹفانووچ نے بتایا کہ وہ کیفے میں فائرنگ کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہاں موجود لوگوں نے مسلح شخص سے اسلحہ چھین کر اس کو پکڑ لیا۔ فائرنگ کی وجہ ذاتی چپلقش معلوم ہوتی ہے۔ عینی شاہدوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ حملہ آور ماکیاتو کیفے میں داخل ہوا اور وہاں اپنی بیوی کو اس کے دوستوں کے ساتھ بیٹھا دیکھا۔ وہ یہ دیکھ کر واپس پلٹا اورگھر سے بندوق لے کر آ گیا۔
سربیا

ای پیپر-دی نیشن