مقبوضہ کشمیر کے مدارس کا بھارتی امداد لینے سے انکار
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے مدارس نے بھارت کی طرف سے ملنے والی مالی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا جموں ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسروں کو بھارتی خزانے سے 10.25 ملین روپے کی خطیر رقم مدارس کو بطور امداد فراہم کرنے کے لئے دی گئی تھی تاہم مدارس کی طرف سے رقم لینے سے انکار پر انہیں یہ رقم واپس جمع کرانا پڑی ۔ یاد رہے کہ کشمیری حریت قیادت کی طرف سے متواتر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے دینی مدارس کو بھاری رقوم کے ذریعے تحریک آزادی سے الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
بھارتی وزیرداخلہ کا اچانک کنٹرول لائن
کا دورہ‘ فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھارتی فورسز کو لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنے کا حکم دےا ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ گزشتہ روز ہنگامی دورہ پر سری نگر پہنچے اس دوران فورسز حکام کے ساتھ ملاقاتوں مےں رےاست کی سکیورٹی کا جائزہ لےا گےا ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اورگورنر این این ووہرا کی موجودگی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ وادی میں عسکری سرگرمیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ راجناتھ سنگھ شہر کے ہوائی اڈے سے براہ راست راج بھون پہنچے جہاںانہوں نے پولیس، سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ نے مختلف سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے اور نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ عسکرےت پسندوں کے منصوبوں کو قبل از وقت ناکام بنایا جائے ۔انہوں نے سرحدوں پر تعینات فوج اور سکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ بھارتی وزیرداخلہ