افغان حکومت کی سرپرستی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کیلئے 80 سے 100 دہشت گرد تیار
لاہور (این این آئی) افغانستان کی طرف سے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کیلئے 100 دہشت گرد تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں افغان نیشنل آرمی اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان دہشت گردوں اور اداروں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلہ کے مطابق جماعت الاحرار کے 80 سے 100 دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کو افغان نیشنل آرمی اور حکومت اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ خفیہ مراسلہ وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسروں کو بھجوا دیا جس میں انہیں اپنے اضلاع میں سکیورٹی الرٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دہشت گرد / تیار