• news

بی ایس ایف کا بھارتی حدود سے 2 پاکستانی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ

گجرات (آئی این پی)بارڈر سکےورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے بین الاقومی سرحد پر بھارتی حدود سے 2انجن والی پاکستانی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ کیاہے ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایف حکام کاکہنا تھا انٹرنیشنل بارڈر پرگجرات کے ضلع کچ کے علاقے ہرامی نالہ سے پاکستان کی دو انجن والی لکڑی کی کشتیاںپکڑی گئی ہیں ۔بی ایس ایف کا کہنا تھا کشتی میں سوار ماہی گیر پاکستانی علاقے میں فرار ہوگئے ۔
پاکستانی کشتیاں

ای پیپر-دی نیشن