محمود اچکزئی کا بیان، خیبر پی کے حکومت کا عید کے فوری بعد اسمبلی اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر عید کے فوراً بعد صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ محمود اچکزئی کے بیان سے انتہائی دکھ ہوا اجلاس میں ان کے بیان کے خلاف متفقہ قرارداد لائی جاے گی۔ بیان سے خیبر پی کے کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی 1946ءکے ریفرنڈم میں پختونوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا اچکزئی کے بیان پر اے پی سی بلائیں گے۔
خیبر پی کے حکومت