عمران خان اور طاہر القادری معاشی بدحالی کا ایجنڈا پیش کر رہے ہیں: ملک مظہر رشید
الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نواز کے ضلعی رہنما ملک مظہر رشید خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری غیرملکی قوتوں کے اشارے پر پاکستان میں معاشی بدحالی کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں جبکہ میاں برادران کا ویژن تعمیر و ترقی ہے‘ روزگار اور تیز رفتار آمدورفت کیلئے نئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں‘ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تریڈا میں قخر عباس کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر حاجی شبیر بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔