حکومتی کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے: سردار فاخر علی
قصور(نمائندہ نوائے وقت) حکومت کی کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں جو ملک کے اندر بگاڑ پیدا کر نے کا سبب بن رہی ہے‘ کرپشن معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلائی جا رہی ہے اور حکومت اس کی ذمہ دار ہے حکو مت پر خود کرپشن کے الزامات ہیں حکومت خود کرپشن کی سربراہی کر رہی ہے اور اقتدار میں بیٹھے تمام لو گ کرپشن کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ان کرپٹ حکمرانوں کی نگرانی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا بلکہ لوٹ سکتا ہے حکومت نے عوام کو کیڑے مکوڑوں کی طرح سمجھا ہوا ہے اگر موجودہ حکمرانوں کو عوام سے پیار ہوتا تو وہ ان کو لوٹنے کی بجائے ان کو ریلیف دیتی۔ ان خیالا ت کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار فاخر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔