• news

ملک کو حقیقی جمہوریت پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے: بابر سہیل بٹ

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی جمہوریت پیپلز پارٹی میں دے سکتی ہے حکمرانوں نے لوٹ مار کر فیشن بنا لیا ہے عوام کے دکھ درد حکمرانوں کو یاد ہی نہیں آج ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے ’’بھاری مینڈیٹ‘‘ لیکر آنے والے عوام کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دے سکے۔ ریلیف کے دعوے کرنے والوں نے تکالیف کے ڈھیر لگا دیئے آج عوام پی پی کے دور کو یاد کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کرینگے ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور حقیقی معنوں میں جمہوری فلاحی ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن