کوٹری: زکریا ایکسپریس کی4 بوگیاں الٹ گئیں، مسافر محفوظ رہے
کوٹری (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کی 4 بوگیاں گزشتہ شام کوٹری کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ان میں سوار مسافروں کو امدادی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے بحفاظت بوگیوں سے باہر نکال لیا۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی کوئٹہ سے آنے والی بولان ایکسپریس کو جھمبر ریلوے سٹیشن ہزارہ ایکسپریس کو کوٹری خیبر ایکسپریس کو سکھر اور عید سپیشل ٹرین کو بھی جنگ شاہی سمیت دیگر سٹیشنوں پر روک لیا گیا جب کہ ریلوے ٹیموں نے بوگیوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ٹیرنوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی زکریا ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے بعد ملتان کی طرف روانہ کر دی گئی حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔