برازیل کی مشہورمسجد عمر بن خطاب میں پہلی مرتبہ اولمپک مشعل کا استقبال
فوزد وایگواسو (این این آئی) برازیل کے شہر فوز دو ایگواسو کے مسلمانوں نے شہر کی مشہور ترین مسجد عمر بن خطاب میں اولمپک مشعل کا استقبال کیا۔ اولمپک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ان کھیلوں کی مشعل کسی مسجد میں داخل ہوئی ہے۔ فوز دو ایگواسو شہر میں 20 ہزار سے زیادہ غیرملکی اور نسلی عرب رہتے ہیں جن میں اکثریت لبنانیوں کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعدد شہروں کے سفر پر گامزن مشعل کو ایڈورڈ لیما نامی ایک برازیلی نے تھاما ہوا تھا۔ جب وہ مذکورہ مسجد کے سامنے سے گزرا تو اس کے دروازے پر جا کر کھڑا ہو گیا۔ اس موقع پر اسے مشعل سمیت مسجد میں داخل کیا گیا جہاں نماز کی امامت ایک مصری شیخ عبدالناصر الخطیب کراتے ہیں۔یاد رہے کہ اولمپک مشعل 5 مئی کو برازیل پہنچی تھی۔ اس وقت سے ملک کے اہم شہروں میں اس کا سفر جاری ہے۔ اس سفر کے آخر میں یہ مشعل ریوڈی جنیرو شہر پہنچے گی جہاں روں ماہ کی 18 تاریخ کو اولمپک کھیلوں کا افتتاح ہو گا۔