ون ڈے رینکنگ: آسٹریلیا پہلے‘پاکستان نویں نمبر پرپہنچ گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلیا پہلے اور پاکستان ٹیم نویں نمبر پر ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 123 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ بھی 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔انگلینڈ کی ٹیم سری لنکن ٹیم کو ہرا کر تین پوائنٹس حاصل کرکے 106 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ سری لنکا کی ٹیم تین پوائنٹس کا خسارہ اٹھا کر پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم ساتویں ، ویسٹ انڈین ٹیم آٹھویں اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغان ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔