پیرس: پولیس نے یورو کپ کے کواٹر فائنل سے چند گھنٹے قبل دھماکے کے ذریعے سٹیڈ ڈی فرانس میں داخل ہو نیوالی کار کو پکڑ لیا
پیرس( رائٹرز) فرانسیسی پولیس نے سٹیڈ ڈی فرانس کے قریب دھماکہ کے ذریعے داخل ہونے والی کار کو پکڑ لیا۔ پولیس کے مطاب کار کے اندر تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ۔ دھماکے کی وجہ سے میچ دیکھنے کیلئے آئے تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واضح رہے کہ پولیس نے سٹیڈیم کے ارد گرد کے علاقہ کو مکمل طور پر سیل کیا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس میں آئس لینڈ کے درمیان یورو کپ کا کوارٹر فائنل ہوا تھا جس کے چند گھنٹے قبل کار کو پکڑا گیا ہے ۔