میسی ریٹائرمنٹ واپس لو‘ارجنٹائن میں شہریوں کا مظاہرہ
بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹا ر فٹ بالر لیونل میسی کی ریٹائر منٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔شہریوں نے بینرز اٹھار کھے تھے جن پر لکھا تھا لیونل میسی ریٹائر منٹ واپس لو‘ لیونل میسی نے کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں چلی سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔شہریوں کی جانب سے کئے گئے مظاہرے میں بچوں‘خواتین اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔ اس سے قبل ارجنٹائن کے صدر اور سابق کپتان میرا ڈونا بھی لیونل میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔شہریوں نے کہا کہ لیونل میسی ہمارے ہیرو ہیں ‘ایک بار پھر وہ قومی ٹیم میں واپس آئیں اور ہم ان کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر ہم میسی کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔